‌صحيح البخاري - حدیث 4104

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ غَزْوَةِ الخَنْدَقِ وَهِيَ الأَحْزَابُ صحيح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْقُلُ التُّرَابَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ حَتَّى أَغْمَرَ بَطْنَهُ أَوْ اغْبَرَّ بَطْنُهُ يَقُولُ وَاللَّهِ لَوْلَا اللَّهُ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا وَثَبِّتْ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا إِنَّ الْأُلَى قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا وَرَفَعَ بِهَا صَوْتَهُ أَبَيْنَا أَبَيْنَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4104

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: غزوئہ خندق کا بیان جس کا دوسرا نام غزوئہ احزاب ہے ۔ موسیٰ بن عقبہ نے کہا کہ غزوئہ خندق شوال 4 ھ میں ہوا تھا۔ ۔ ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ،کہا ہم سے شعبہ بن حجاج نے،ان سے ابواسحاق سبیعی نے اور ان سے براء بن عازب نے بیان کیا کہ غزوہ خندق میں (خندق کی کھدائی کےوقت ) رسول اللہ ﷺ مٹی اٹھا اٹھا کرلارہےتھے ۔یہاں تک کہ آپ کا بطن مبارک غبار سےاٹ گیا تھا۔ حضور ﷺ کی زبان پر یہ کلمات جاری تھے: اللہ کی قسم ! اگر اللہ نہ ہوتا توہمیں سیدھا راستہ نہ ملتا۔ نہ ہم صدقہ کر سکتے ، نہ نماز پڑھتے،پس توہمارے دلوں پرسکینت وطمانیت نازل فرما اوراگرہماری کفار سےمڈبھیڑ ہوجائے توہمیں ثابت قدمی عنایت فرما۔ جولوگ ہمارے خلاف چڑھ آئے ہیں جب یہ کوئی فتنہ چاہتے ہیں توہم ان کی نہیں مانتے ۔ ابینا ابینا ( ہم ان کی نہیں مانتے ۔ہم ان کی نہیں مانتے ) پر آپ کی آواز بلند ہوجاتی ۔