‌صحيح البخاري - حدیث 4103

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ غَزْوَةِ الخَنْدَقِ وَهِيَ الأَحْزَابُ صحيح حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا إِذْ جَاءُوكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتْ الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتْ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ قَالَتْ كَانَ ذَاكَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4103

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: غزوئہ خندق کا بیان جس کا دوسرا نام غزوئہ احزاب ہے ۔ موسیٰ بن عقبہ نے کہا کہ غزوئہ خندق شوال 4 ھ میں ہوا تھا۔ مجھ سے عثمان بن ابی شیبہ نےبیان کیا،کہا ہم سے عبدہ بن سلیمان نےبیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے، ان سے ان کےوالد نے اوران سےحضرت عائشہ ؓ نےکہ( آیت) ’’جب مشرکین تمہارے بالائی علاقہ سےاور تمہارے نشیبی علاقہ سےتم پرچڑھ آئے تھے اور جب مارے ڈرکےآنکھیں چکا چوند ہوگئی تھیں۔اوردل حلق تک آگئے تھے۔،، عائشہ ؓ نےبیان کیا کہ یہ آیت غزوہ خندق کےمتعلق نازل ہوئی تھی۔
تشریح : اس جنگ کےموقع پرمسلمانوں کےپاس نہ کافی راشن تھا نہ سامان جنگ اوسخت سردی کازمانہ بھی تھا۔خود مدینہ میں یہودی گھات میں لگے ہوئے تھے۔کفار عرب ایک متحدہ محاز کی شکل میں بڑی تعداد میں چڑھ کرآئے ہوئے تھے مگر اس موقع پراندرون شہر مدافعت کی گئی اورشہر کوخندق کھود کرمحفوظ کیاگیا ۔چنانچہ اللہ کا فضل ہوا او ر کفار اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہوسکے اورناکام واپس لوٹ گئے اورمستقبل کےلیے ان کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔ اس جنگ میں حضرت حذیفہ بطور جاسوس کفار کی خبر لینے گئےتھے ۔ انہوں نے آکر بتلایا کہ آندھی نےکفار کےسارے خیمے الٹ دئیے اور ان کی ہانڈیاں بھی اوندھے منہ ڈال دی ہیں اور وہ سب بھاگ گئے ہیں۔ اس جنگ کےموقع پرمسلمانوں کےپاس نہ کافی راشن تھا نہ سامان جنگ اوسخت سردی کازمانہ بھی تھا۔خود مدینہ میں یہودی گھات میں لگے ہوئے تھے۔کفار عرب ایک متحدہ محاز کی شکل میں بڑی تعداد میں چڑھ کرآئے ہوئے تھے مگر اس موقع پراندرون شہر مدافعت کی گئی اورشہر کوخندق کھود کرمحفوظ کیاگیا ۔چنانچہ اللہ کا فضل ہوا او ر کفار اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہوسکے اورناکام واپس لوٹ گئے اورمستقبل کےلیے ان کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔ اس جنگ میں حضرت حذیفہ بطور جاسوس کفار کی خبر لینے گئےتھے ۔ انہوں نے آکر بتلایا کہ آندھی نےکفار کےسارے خیمے الٹ دئیے اور ان کی ہانڈیاں بھی اوندھے منہ ڈال دی ہیں اور وہ سب بھاگ گئے ہیں۔