‌صحيح البخاري - حدیث 4100

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ غَزْوَةِ الخَنْدَقِ وَهِيَ الأَحْزَابُ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَعَلَ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ يَحْفِرُونَ الْخَنْدَقَ حَوْلَ الْمَدِينَةِ وَيَنْقُلُونَ التُّرَابَ عَلَى مُتُونِهِمْ وَهُمْ يَقُولُونَ نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا عَلَى الْإِسْلَامِ مَا بَقِينَا أَبَدَا قَالَ يَقُولُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُجِيبُهُمْ اللَّهُمَّ إِنَّهُ لَا خَيْرَ إِلَّا خَيْرُ الْآخِرَهْ فَبَارِكْ فِي الْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ قَالَ يُؤْتَوْنَ بِمِلْءِ كَفِّي مِنْ الشَّعِيرِ فَيُصْنَعُ لَهُمْ بِإِهَالَةٍ سَنِخَةٍ تُوضَعُ بَيْنَ يَدَيْ الْقَوْمِ وَالْقَوْمُ جِيَاعٌ وَهِيَ بَشِعَةٌ فِي الْحَلْقِ وَلَهَا رِيحٌ مُنْتِنٌ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4100

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: غزوئہ خندق کا بیان جس کا دوسرا نام غزوئہ احزاب ہے ۔ موسیٰ بن عقبہ نے کہا کہ غزوئہ خندق شوال 4 ھ میں ہوا تھا۔ ہم سے ابومعمر عبداللہ بن عمر عقدی نےبیان کیا ، ہم سے عبدالوارث بن سعید نےبیان کیا ،ان سے عبدالعزیز بن صہیب نےااوران سےحضرت انس نےبیان کای کہ مدینہ کےگرو مہاجرین وانصار خندق کھودنے میں مصروف ہوگئے اورمٹی اپنی پیٹھ پراٹھانے لگے۔اس وقت وہ یہ شعر پڑھ رہے تھے۔ ہم نےہی محمد(ﷺ) سےاسلام پربیعت کی ہے جب تک ہماری جان میں جان ہے۔ انہوں نے بیان کیا کہ اس پرنبی کریم ﷺ نےدعا کی ۔ اے اللہ ! خیر توصرف آخرت ہی کی خیر ہے۔پس انصار اورمہاجرین کوتوبرکت عطا فرما۔ انس نےبیان کیا کہ ایک مٹھی جوآتا اور ان صحابہ کےلیے ایسے روغن میں جس کامزہ بھی پگڑ چکا ہوتا ملا کرپگا دیا جاتا ۔یہی کھانا ان صحابہ کے سامنے رکھ دیا جاتا۔ صحابہ بھوکے ہوتے ۔یہ ان کےحلق میں چپکتا اوراس میں بدبو ہوتی۔گویا اس وقت ان کی خوراک کا بھی یہ حال تھا۔