‌صحيح البخاري - حدیث 4099

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ غَزْوَةِ الخَنْدَقِ وَهِيَ الأَحْزَابُ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ حُمَيْدٍ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْخَنْدَقِ فَإِذَا الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ يَحْفِرُونَ فِي غَدَاةٍ بَارِدَةٍ فَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ عَبِيدٌ يَعْمَلُونَ ذَلِكَ لَهُمْ فَلَمَّا رَأَى مَا بِهِمْ مِنْ النَّصَبِ وَالْجُوعِ قَالَ اللَّهُمَّ إِنَّ الْعَيْشَ عَيْشُ الْآخِرَهْ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ فَقَالُوا مُجِيبِينَ لَهُ نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا عَلَى الْجِهَادِ مَا بَقِينَا أَبَدَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4099

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: غزوئہ خندق کا بیان جس کا دوسرا نام غزوئہ احزاب ہے ۔ موسیٰ بن عقبہ نے کہا کہ غزوئہ خندق شوال 4 ھ میں ہوا تھا۔ ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا ، کہاہم سے معاویہ بن عمرو نے بیان کیا۔ ان سے ابواسحاق فزاری نے بیان کیا ، ان سے حمید طویل نے ، انہوں نے حضرت انس سے سنا ، وہ بیان کرتے تھے کہ رسو ل اللہ ﷺ خندق کی طرف تشریف لےگئے۔آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ مہاجرین اورانصار سردی میں صبح سویرے ہی خندق کھودرہے ہیں ۔ ان کے پاس غلام نہیں تھے کہ ان کےبجائے وہ اس کام کو انجام دیتے۔جب حضور ﷺ نےان کی اس مشقت اور بھوک کو دیکھتا تودعا کی۔ اے اللہ ! زندگی توبس آخرت ہی کی زندگی ہے۔ پس انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما۔ صحابہ نےاس کےجواب میں کہا ۔ ہم ہی جنہوں نے محمد (ﷺ) سےجہاد کرنے کےلیے بیعت کی ہے۔جب تک ہماری جان میں جان ہے۔