‌صحيح البخاري - حدیث 4084

كِتَابُ المَغَازِي بَابٌ: أُحُدٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ عَمْرٍو مَوْلَى الْمُطَّلِبِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَلَعَ لَهُ أُحُدٌ فَقَالَ هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ مَكَّةَ وَإِنِّي حَرَّمْتُ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4084

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: ارشاد نبوی کہ احد پہاڑ ہم سے محبت رکھتا ہے۔ ہم سے عبد اللہ بن یوسف تینسی نے بیان کیا ، کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی ، انہیں مطلب کے غلام عمرو بن ابی عمرو نے اور انہیں انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( خیبر سے واپس ہوتے ہوئے ) احد پہاڑ دکھائی دیا آپ نے فرمایا ، یہ پہاڑ ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہم اس سے محبت رکھتے ہیں۔ اے اللہ ! ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرمت والا شہر قرار دیا تھا اور میں ان دو پتھریلے میدانوں کے درمیان علاقے ( مدینہ منورہ ) کو حرمت والا شہر قرار دیتا ہوں۔
تشریح : رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد مدینہ منورہ کواپنا ایسا وطن قرار دے لیا تھاکہ اس کی محبت آپ کی ہر رگ وپے میں جاگزیں ہوگئی تھی ۔ وہاں کی ہر چیز سے محبت کا ہونا آپ کا فطری تقاضا بن گیا تھا۔ اسی بنا پر پہاڑ احد سے بھی آپ کو محبت تھی جس کا یہا ں اظہار فرمایا۔ ورثہ میں مدینہ منورہ سے الفت ومحبت ہر مسلمان کو ملی ہے۔ حدیث سے مدینہ منورہ کا مثل مکہ حرم ہونا بھی ثابت ہوا۔ مگر بعض لوگ حرمت مدینہ کے قائل نہیں اور وہ ایسی احادیث کی مختلف تاویل کر دیتے ہیں جو صحیح نہیں ۔ مدینہ بھی اب ہر مسلمان کے لیے مثل مکہ حرم محترم ہے۔ اللہ تعالی ہر مسلمان کو بار بار اس مقدس شہر میں حاضری کی سعادت عطا فرمائے آمین۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد مدینہ منورہ کواپنا ایسا وطن قرار دے لیا تھاکہ اس کی محبت آپ کی ہر رگ وپے میں جاگزیں ہوگئی تھی ۔ وہاں کی ہر چیز سے محبت کا ہونا آپ کا فطری تقاضا بن گیا تھا۔ اسی بنا پر پہاڑ احد سے بھی آپ کو محبت تھی جس کا یہا ں اظہار فرمایا۔ ورثہ میں مدینہ منورہ سے الفت ومحبت ہر مسلمان کو ملی ہے۔ حدیث سے مدینہ منورہ کا مثل مکہ حرم ہونا بھی ثابت ہوا۔ مگر بعض لوگ حرمت مدینہ کے قائل نہیں اور وہ ایسی احادیث کی مختلف تاویل کر دیتے ہیں جو صحیح نہیں ۔ مدینہ بھی اب ہر مسلمان کے لیے مثل مکہ حرم محترم ہے۔ اللہ تعالی ہر مسلمان کو بار بار اس مقدس شہر میں حاضری کی سعادت عطا فرمائے آمین۔