‌صحيح البخاري - حدیث 4069

كِتَابُ المَغَازِي بَاب لَيْسَ لَكَ مِنْ الْأَمْرِ شَيْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ قَالَ حُمَيْدٌ وَثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ شُجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ كَيْفَ يُفْلِحُ قَوْمٌ شَجُّوا نَبِيَّهُمْ فَنَزَلَتْ لَيْسَ لَكَ مِنْ الْأَمْرِ شَيْءٌ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيُّ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي سَالِمٌ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ مِنَ الرَّكْعَةِ الآخِرَةِ مِنَ الفَجْرِ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ العَنْ فُلاَنًا وَفُلاَنًا وَفُلاَنًا» بَعْدَ مَا يَقُولُ «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ» فَأَنْزَلَ اللَّهُ: {لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ} [آل عمران: 128]- إِلَى قَوْلِهِ - {فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ} [آل عمران: 128]

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4069

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: اللہ تعالٰی کا فرمان۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم سے یحییٰ بن عبد اللہ سلمی نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبد اللہ نے خبردی ، کہا ہم کو معمر نے خبر دی ، انہیں زہری نے ، انہیں سالم نے ، اپنے والد عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، جب آنحضرتصلی اللہ علیہ وسلم فجر کی آخری رکعت کے رکوع سے سر مبارک اٹھاتے تو یہ دعا کرتے ” اے اللہ ! فلاں ، فلاں اور فلاں ( صفوان بن امیہ ، سہیل بن عمرو اور حارث بن ہشام ) کو اپنی رحمت سے دور کردے ، “ یہ دعا آپ ﴾سمع اللہ لمن حمدہ۔ ربنا لک الحمد﴿کے بعد کرتے تھے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے آیت ﴾لَی±سَ لَکَ مِنَ ال±ام±رِ شَی±ئµ﴿سے﴾فَانَّھُم± ظَالِمُو±نَ﴿ ( آل عمران : ۸۲۱ ) تک نازل کی۔