‌صحيح البخاري - حدیث 4060

كِتَابُ المَغَازِي بَابٌ صحيح حدثنا موسى بن إسماعيل، عن معتمر، عن أبيه، قال زعم أبو عثمان أنه لم يبق مع النبي صلى الله عليه وسلم في بعض تلك الأيام التي يقاتل فيهن غير طلحة وسعد‏.‏ عن حديثهما‏.

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4060

کتاب: غزوات کے بیان میں باب ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، ان سے معتمر نے ، ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ ابو عثمان بیان کرتے تھے کہ ان غزوات میں سے جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار سے قتال کیا۔ بعض غزوہ ( احد ) میں ایک موقع پر آپ کے ساتھ طلحہ اور سعد کے سوا اور کوئی باقی نہیں رہ گیا تھا۔ ابو عثمان نے یہ بات حضرت طلحہ اور سعد رضی اللہ عنہما سے روایت کی تھی۔