‌صحيح البخاري - حدیث 4058

كِتَابُ المَغَازِي بَابٌ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شَدَّادٍ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ مَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ أَبَوَيْهِ لِأَحَدٍ غَيْرَ سَعْدٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4058

کتاب: غزوات کے بیان میں باب ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے مسعر نے بیان کیا ، ان سے سعد نے ، ان سے ابن شداد نے بیان کیا ، انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ بیان کرتے تھے کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے سوا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا کہ آپ اس کے لیے دعا میں ماں باپ دونوں کو بایں طور جمع کر رہے ہوں۔