‌صحيح البخاري - حدیث 4044

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ غَزْوَةِ أُحُدٍ صحيح أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ قَالَ اصْطَبَحَ الْخَمْرَ يَوْمَ أُحُدٍ نَاسٌ ثُمَّ قُتِلُوا شُهَدَاءَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4044

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: غزوئہ احد کا بیان مجھے عبداللہ بن محمد نے خبر دی ، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ، ان سے عمرو نے اور ان سے حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ بعض صحابہ نے غزوئہ احد کی صبح کو شراب پی ( جو ابھی حرام نہیں ہوئی تھی ) اور پھر شہادت کی موت نصیب ہوئی۔
تشریح : بعد میں شراب حرام ہوگئی پھر کسی بھی صحابی نے شراب کو منہ نہیں لگایا بلکہ شراب کے برتنوں کو بھی توڑڈالا تھا۔ بعد میں شراب حرام ہوگئی پھر کسی بھی صحابی نے شراب کو منہ نہیں لگایا بلکہ شراب کے برتنوں کو بھی توڑڈالا تھا۔