‌صحيح البخاري - حدیث 4041

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ قَتْلِ أَبِي رَافِعٍ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الحُقَيْقِ صحيح حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ هَذَا جِبْرِيلُ آخِذٌ بِرَأْسِ فَرَسِهِ عَلَيْهِ أَدَاةُ الْحَرْبِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4041

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: ابو رافع ۔ یہودی عبداللہ بن ابی الحقیق کے قتل کا قصہ ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، ہم کو عبدالوہاب نے خبر دی ، انہوں نے کہا ہم سے خالد نے بیان کیا ، ان سے عکرمہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوئہ احد کے موقع پر فرمایا ، یہ حضرت جبرئیل علیہ السلام ہیں ، ہتھیار بند ، اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ۔