‌صحيح البخاري - حدیث 4031

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ حَدِيثِ بَنِي النَّضِيرِ صحيح حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ حَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ وَقَطَعَ وَهِيَ الْبُوَيْرَةُ فَنَزَلَتْ مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4031

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: بنو نضیر کے یہودیوں کے واقعہ کا بیان ہم سے آدم نے بیان کیا ، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا ، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی نضیر کی کھجورو ں کے باغات جلوا دیئے تھے اور ان کے درختوں کو کٹوادیا تھا ۔ یہ باغات مقام بویرہ میں تھے اس پر یہ آیت نازل ہوئی ” جودرخت تم نے کاٹ دیئے ہیں یا جنہیں تم نے چھوڑدیا ہے کہ وہ اپنے جڑوں پرکھڑے رہیں تو یہ اللہ کے حکم سے ہوا ہے ۔