‌صحيح البخاري - حدیث 4026

كِتَابُ المَغَازِي بَابٌ صحيح حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ هَذِهِ مَغَازِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُلْقِيهِمْ هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمْ رَبُّكُمْ حَقًّا قَالَ مُوسَى قَالَ نَافِعٌ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ تُنَادِي نَاسًا أَمْوَاتًا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا قُلْتُ مِنْهُمْ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ فَجَمِيعُ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنْ قُرَيْشٍ مِمَّنْ ضُرِبَ لَهُ بِسَهْمِهِ أَحَدٌ وَثَمَانُونَ رَجُلًا وَكَانَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ يَقُولُ قَالَ الزُّبَيْرُ قُسِمَتْ سُهْمَانُهُمْ فَكَانُوا مِائَةً وَاللَّهُ أَعْلَمُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4026

کتاب: غزوات کے بیان میں باب ہم سے ابراہیم بن منذر نے بیان کیا ، کہا ہم سے محمد بن فلیح بن سلیما ن نے بیان کیا ، ان سے موسیٰ بن عقبہ نے اور ان سے ابن شہاب نے بیان کیا ۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات کا بیان تھا ۔ پھر انہوں نے بیان کیا کہ جب ( بدر کے ) کفار مقتولین کنویں میں ڈالے جانے لگے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، کیا تم نے اس چیز کو پالیا جس کا تم سے تمہارے رب نے وعدہ کیا تھا ؟ موسیٰ نے بیان کیا ، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چند صحابہ نے عرض کیا ، یا رسول اللہ ! آپ ایسے لوگوں کو آواز دے رہے ہیں جو مرچکے ہیں ؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جو کچھ میں نے ان سے کہا ہے اسے خود تم نے بھی ان سے زیادہ بہتر طریقہ پر نہیں سنا ہو گا ۔ ابو عبد اللہ ( حضرت امام بخاری ) نے کہاکہ قریش ( صحابہ ) کے جتنے لوگ بدر میں شریک ہوئے تھے اور جن کا حصہ بھی ( اس غنیمت میں ) لگا تھا ، ان کی تعداد اکیاسی تھی ۔ عروہ بن زبیر بیان کرتے تھے کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا ، میں نے ( ان مہاجرین کے حصے ) تقسیم کئے تھے اور ان کی تعداد سو تھی اور زیادہ بہتر علم اللہ کو ہے ۔
تشریح : طبرانی اور بزار نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ بدر کے دن مہاجرین کا شمار 77 آدمیوں کا تھا۔ طبرانی اور بزار نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ بدر کے دن مہاجرین کا شمار 77 آدمیوں کا تھا۔