‌صحيح البخاري - حدیث 4014

كِتَابُ المَغَازِي بَابٌ صحيح حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ اللَّيْثِيَّ قَالَ رَأَيْتُ رِفَاعَةَ بْنَ رَافِعٍ الْأَنْصَارِيَّ وَكَانَ شَهِدَ بَدْرًا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4014

کتاب: غزوات کے بیان میں باب ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے حصین بن عبد الر حمن نے ، انہوں نے عبداللہ بن شداد بن ہاد لیثی سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت رفاعہ بن رافع انصاری رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے ۔ وہ بدر کی لڑائی میں شریک ہوئے تھے ۔
تشریح : یہ ایک حدیث کا ٹکڑا ہے جس کو اسماعیل نے پورا نکالا ہے ۔ اس میں یوں ہے کہ رفاعہ نے نماز شروع کرتے وقت اللہ اکبر کہا ۔ دوسرے طریق میں یوں ہے اللہ اکبر کبیراً کہا ۔ امام بخاری نے پوری حدیث اس لیے بیان نہیں کی کہ وہ اس باب سے غیر متعلق ہے ۔ دوسرے موقوف ہے۔ یہ ایک حدیث کا ٹکڑا ہے جس کو اسماعیل نے پورا نکالا ہے ۔ اس میں یوں ہے کہ رفاعہ نے نماز شروع کرتے وقت اللہ اکبر کہا ۔ دوسرے طریق میں یوں ہے اللہ اکبر کبیراً کہا ۔ امام بخاری نے پوری حدیث اس لیے بیان نہیں کی کہ وہ اس باب سے غیر متعلق ہے ۔ دوسرے موقوف ہے۔