‌صحيح البخاري - حدیث 4010

كِتَابُ المَغَازِي بَابٌ صحيح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ هُوَ ابْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ ثُمَّ سَأَلْتُ الْحُصَيْنَ بْنَ مُحَمَّدٍ وَهُوَ أَحَدُ بَنِي سَالِمٍ وَهُوَ مِنْ سَرَاتِهِمْ عَنْ حَدِيثِ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ فَصَدَّقَهُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4010

کتاب: غزوات کے بیان میں باب ہم سے احمد نے بیان کیا جو صالح کے بیٹے ہیں ، کہا ہم سے عنبسہ ابن خالد نے بیان کیا ، ان سے یونس بن یزید نے بیان کیا اوران سے ابن شہاب نے بیان کیا کہ پھر میں نے حصین بن محمد انصاری سے جو بنی سالم کے شریف لوگوں میں سے تھے ، محمود بن ربیع کی حدیث کے متعلق پوچھا جس کی روایت انہوں نے عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ سے کی تھی تو انہوں نے بھی اس کی تصدیق کی ۔
تشریح : پوری حدیث کتاب الصلوۃ میں گزر چکی ہے ۔ یہاں اس کا ایک ٹکڑا امام بخاری رحمہ اللہ اس لیے لائے کہ عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کا بدری ہونا ثابت ہو۔ پوری حدیث کتاب الصلوۃ میں گزر چکی ہے ۔ یہاں اس کا ایک ٹکڑا امام بخاری رحمہ اللہ اس لیے لائے کہ عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کا بدری ہونا ثابت ہو۔