‌صحيح البخاري - حدیث 4006

كِتَابُ المَغَازِي بَابٌ صحيح حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ سَمِعَ أَبَا مَسْعُودٍ الْبَدْرِيَّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَفَقَةُ الرَّجُلِ عَلَى أَهْلِهِ صَدَقَةٌ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4006

کتاب: غزوات کے بیان میں باب ہم سے مسلم بن ابراہیم قصاب نے بیان کیا ، کہاہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے عدی بن ابان نے ، ان سے عبد اللہ بن یزید انصاری نے ، انہوں نے ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ عقبہ بن عمرو انصاری سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، انسان کا اپنے بال بچوں پر خرچ کرنا بھی باعث ثواب ہے ۔
تشریح : روایت میں حضرت ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ کا ذکرہے۔ حدیث اور باب میں یہی مطابقت ہے ۔ روایت میں حضرت ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ کا ذکرہے۔ حدیث اور باب میں یہی مطابقت ہے ۔