‌صحيح البخاري - حدیث 3993

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ شُهُودِ المَلاَئِكَةِ بَدْرًا صحيح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ يَحْيَى [ص:81]، عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ، وَكَانَ رِفَاعَةُ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، وَكَانَ رَافِعٌ مِنْ أَهْلِ العَقَبَةِ، فَكَانَ يَقُولُ لِابْنِهِ: مَا يَسُرُّنِي أَنِّي شَهِدْتُ بَدْرًا، بِالعَقَبَةِ قَالَ: سَأَلَ جِبْرِيلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3993

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: جنگ بدر میں فرشتوں کا شریک ہونا ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ، ہم سے حماد نے بیان کیا ، ان سے یحییٰ نے ، ان سے معاذ بن رفاعہ بن رافع نے حضرت رفاعہ رضی اللہ عنہ بدر کی لڑ ائی میں شریک ہوئے تھے اور ( ان کے والد ) حضرت رافع رضی اللہ عنہ بیعت عقبہ میں شریک ہوئے تھے تو آپ اپنے بیٹے ( رفاعہ ) سے کہا کر تے تھے کہ بیعت عقبہ کے برابر بدر کی شرکت سے مجھے زیادہ خوشی نہیں ہے ۔ بیان کیا کہ حضرت جبرئیل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس باب میں پوچھا تھا ۔