‌صحيح البخاري - حدیث 3987

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ فَضْلِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ جَدِّهِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى أُرَاهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَإِذَا الْخَيْرُ مَا جَاءَ اللَّهُ بِهِ مِنْ الْخَيْرِ بَعْدُ وَثَوَابُ الصِّدْقِ الَّذِي آتَانَا بَعْدَ يَوْمِ بَدْرٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3987

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: بدر کی لڑائی میں حاضر ہونے والوں کی فضیلت کا بیان مجھ سے محمد بن علاءنے بیان کیا‘ ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا ‘ان سے برید نے‘ ان سے ان کے دادا نے‘ اس سے ابو بردہ نے اور ان سے ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ نے میں گمان کرتا ہوں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کہ آپ نے فرمایا ، خیر وبھلا ئی وہ ہے جو اللہ تعا لی نے ہمیں احد کی لڑائی کے بعد عطا فر مائی اور خلوص عمل کا ثواب وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں بدر کی لڑائی کے بعد عطا فرمایا ۔
تشریح : حادثہ احد کے بعد بھی مسلمانوں کے حو صلوں میں فرق نہیں آیا اور وہ دوبارہ خیر و بھلائی کے مالک بن گئے اللہ نے بعد میں ان کو فتوحات سے نوازا اور بدر میں اللہ نے جو فتح عنایت کی وہ ان کے خلوص عمل کا ثمرہ تھا مسلمان بہر حال خیر وبر کت کا مالک ہو تا ہے اور غازی وشہید ہر دو خطاب اس کے لیے صد عزتوں کا مقام رکھتے ہیں۔ حادثہ احد کے بعد بھی مسلمانوں کے حو صلوں میں فرق نہیں آیا اور وہ دوبارہ خیر و بھلائی کے مالک بن گئے اللہ نے بعد میں ان کو فتوحات سے نوازا اور بدر میں اللہ نے جو فتح عنایت کی وہ ان کے خلوص عمل کا ثمرہ تھا مسلمان بہر حال خیر وبر کت کا مالک ہو تا ہے اور غازی وشہید ہر دو خطاب اس کے لیے صد عزتوں کا مقام رکھتے ہیں۔