‌صحيح البخاري - حدیث 3979

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ قَتْلِ أَبِي جَهْلٍ صحيح قالت وذاك مثل قوله إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قام على القليب وفيه قتلى بدر من المشركين، فقال لهم ما قال إنهم ليسمعون ما أقول‏.‏ إنما قال ‏ ‏ إنهم الآن ليعلمون أن ما كنت أقول لهم حق ‏ ‏‏.‏ ثم قرأت ‏{‏إنك لا تسمع الموتى‏}‏ ‏{‏وما أنت بمسمع من في القبور‏}‏ تقول حين تبوءوا مقاعدهم من النار‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3979

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: ( بدر کے دن ) ابوجہل کا قتل ہونا انہوں نے کہا کہ اس کی مثال با لکل ایسی ہی ہے جیسے رسول اللہ ا نے بدر کے اس کنویں پر کھڑے ہوکر جس میںمشرکین کی لاشیں ڈال دی گئیں تھیں‘ان کے بارے میں فرمایا تھا کہ جوکچھ میں کہہ رہا ہوں‘یہ اسے سن رہے ہیں ۔ تو آپ کے فرمانے کا مقصد یہ تھا کہ اب انہیں معلوم ہوگیا کہ ان سے میں جو کچھ کہہ رہا تھا وہ حق تھا ۔ پھر انہوں نے اس آیت کی تلاوت کی کہ ” آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے اور جو لوگ قبروں میں دفن ہوچکے ہیں انہیں آپ اپنی بات نہیں سنا سکتے ۔ “ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ ( آپ ان مردوں کونہیں سنا سکتے ) جواپنا ٹھکانا اب جہنم میں بنا چکے ہیں ۔