‌صحيح البخاري - حدیث 3978

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ قَتْلِ أَبِي جَهْلٍ صحيح حدثني عبيد بن إسماعيل، حدثنا أبو أسامة، عن هشام، عن أبيه، قال ذكر عند عائشة ـ رضى الله عنها ـ أن ابن عمر رفع إلى النبي صلى الله عليه وسلم ‏ ‏ إن الميت يعذب في قبره ببكاء أهله ‏ ‏‏.‏ فقالت إنما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏ ‏ إنه ليعذب بخطيئته وذنبه، وإن أهله ليبكون عليه الآن ‏ ‏‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3978

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: ( بدر کے دن ) ابوجہل کا قتل ہونا مجھ سے عبیدہ بن اسماعیل نے بیان کیا‘ ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا ‘ان سے ہشام نے ‘ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے کسی نے اس کا ذکر کیا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم ا کے حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ میت کو قبر میں اس کے گھر والوں کے اس پر رونے سے بھی عذاب ہوتا ہے ۔ اس پر عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ حضورانے تو یہ فرمایا تھا کہ عذاب میت پر اس کی بدعملیوں اور گناہووں کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ اور اس کے گھر والے ہیں کہ اب بھی اس کی جدائی پرروتے رہتے ہیں ۔