‌صحيح البخاري - حدیث 3966

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ قَتْلِ أَبِي جَهْلٍ صحيح حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَزَلَتْ هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ فِي سِتَّةٍ مِنْ قُرَيْشٍ عَلِيٍّ وَحَمْزَةَ وَعُبَيْدَةَ بْنِ الْحَارِثِ وَشَيْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَعُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَالْوَلِيدِ بْنِ عُتْبَةَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3966

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: ( بدر کے دن ) ابوجہل کا قتل ہونا ہم سے قبیصہ نے بیان کیا ، کہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، ان سے ابو ہاشم نے ، ان سے ابو مجلز نے ، ان سے قیس بن عباد نے اور ان سے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ( سورۃ حج کی آیت کریمہ ﴾ھذان خصمٰن اختصموا فی ربھم﴿ ( الحج : ۹۱ ) ( یہ دو فریق ہیں جنہوں نے اللہ کے بارے میں مقابلہ کیا ) قریش کے چھ شخصو ں کے بارے میں نازل ہوئی تھی ( تین مسلمانوں کی طرف کے یعنی علی ، حمزہ اور عبیدہ بن حارثصاور ( تین کفار کی طرف کے یعنی ) شیبہ بن ربیعہ ، عتبہ بن ربیعہ اور ولید بن عتبہ ۔
تشریح : بدر میں کفار اور مسلمانوں کا یہ مقابلہ ہوا تھا جس میں مسلمان کامیاب رہے، جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔ بدر میں کفار اور مسلمانوں کا یہ مقابلہ ہوا تھا جس میں مسلمان کامیاب رہے، جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔