‌صحيح البخاري - حدیث 3960

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ دُعَاءِ النَّبِيِّ ﷺعَلَى كُفَّارِ قُرَيْشٍ شَيْبَةَ، وَعُتْبَةَ، وَالوَلِيدِ، وَأَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ، وَهَلاَكِهِمْ صحيح حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ اسْتَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَعْبَةَ فَدَعَا عَلَى نَفَرٍ مِنْ قُرَيْشٍ عَلَى شَيْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَعُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَالْوَلِيدِ بْنِ عُتْبَةَ وَأَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ فَأَشْهَدُ بِاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُهُمْ صَرْعَى قَدْ غَيَّرَتْهُمْ الشَّمْسُ وَكَانَ يَوْمًا حَارًّا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3960

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: کفار قریش ، شیبہ ، عتبہ ، ولید اور ابوجہل بن ہشام کے لیے نبی کریم ﷺ کا بددعا کرنا اور ان کی ہلاکت کا بیان مجھ سے عمر بن خالد حرانی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے زہیر بن معاویہ نے بیان کیا ، ہم سے ابو اسحاق سبیعی نے بیان کیا ، ان سے عمروبن میمون نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کی طرف منہ کرکے کفار قریش کے چند لوگوں ، شیبہ بن ربیعہ ، عتبہ بن ربیعہ ، ولید بن عتبہ اور ابوجہل بن ہشام کے حق میں بددعا کی تھی ، میں اس کے لیے اللہ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ( بدر کے میدان میں ) ان کی لاشیں پڑی ہوئی پائیں ۔ سورج نے ان کی لاشوں کو بدبودار کردیا تھا ۔ اس دن بڑی گرمی تھی ۔
تشریح : یہ اسی دن کا واقعہ ہے جس دن ان ظالموں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کمر مبارک پر بحالت نماز اونٹ کی اوجھڑی لاکر ڈال دی تھی اور خوش ہوہو کر ہنس رہے تھے۔ اللہ تعالی نے جلد ہی ان کے مظالم کا بدلہ ان کو دے دیا۔ یہ اسی دن کا واقعہ ہے جس دن ان ظالموں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کمر مبارک پر بحالت نماز اونٹ کی اوجھڑی لاکر ڈال دی تھی اور خوش ہوہو کر ہنس رہے تھے۔ اللہ تعالی نے جلد ہی ان کے مظالم کا بدلہ ان کو دے دیا۔