‌صحيح البخاري - حدیث 3959

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ عِدَّةِ أَصْحَابِ بَدْرٍ صحيح حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَاءِ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ أَصْحَابَ بَدْرٍ ثَلَاثُ مِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ بِعِدَّةِ أَصْحَابِ طَالُوتَ الَّذِينَ جَاوَزُوا مَعَهُ النَّهَرَ وَمَا جَاوَزَ مَعَهُ إِلَّا مُؤْمِنٌ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3959

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: جنگ بدر میں شریک ہونے والوں کا شمار مجھ سے عبداللہ بن ابی شیبہ نے بیان کیا ، ہم سے یحیٰ بن سعید قطان نے بیان کیا ، ان سے سفیان ثوری نے ، ان سے ابو اسحاق نے اور ان سے براء رضی اللہ عنہ نے ( دوسری سند ) اور ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا ، انہیں سفیان نے خبر دی ، انہیں ابواسحاق نے اور ان سے براء بن عازب رضی اللہ عنہمانے بیان کیاکہ ہم آپس میں یہ گفتگو کیا کرتے تھے کہ جنگ بدر میں اصحاب بدر کی تعداد بھی کچھ اوپر تین سودس تھی ، جتنی ان اصحاب طالوت کی تعداد تھی جنہوں نے ان کے ساتھ نہر فلسطین پار کی تھی اور اسے پار کرنے والے صرف ایمان دار ہی تھی ۔