‌صحيح البخاري - حدیث 3958

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ عِدَّةِ أَصْحَابِ بَدْرٍ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ كُنَّا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَتَحَدَّثُ أَنَّ عِدَّةَ أَصْحَابِ بَدْرٍ عَلَى عِدَّةِ أَصْحَابِ طَالُوتَ الَّذِينَ جَاوَزُوا مَعَهُ النَّهَرَ وَلَمْ يُجَاوِزْ مَعَهُ إِلَّا مُؤْمِنٌ بِضْعَةَ عَشَرَ وَثَلَاثَ مِائَةٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3958

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: جنگ بدر میں شریک ہونے والوں کا شمار ہم سے عبداللہ بن رجاءنے بیان کیا ، ہم سے اسرائیل نے بیان کیا ، ان سے اسحاق نے ، انہوں نے براء رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ ہم اصحاب محمدصلی اللہ علیہ وسلم آپس میں یہ گفتگو کرتے تھے کہ اصحاب بدر کی تعداد بھی اتنی ہی تھی جتنی اصحاب طالوت کی ، جنہوں نے آپ کے ساتھ نہر فلسطین پار کی تھی اور ان کے ساتھ نہر کو پار کرنے والے صرف مومن ہی تھے یعنی تین سو دس پر اور کئی آدمی ۔