‌صحيح البخاري - حدیث 3957

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ عِدَّةِ أَصْحَابِ بَدْرٍ صحيح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ حَدَّثَنِي أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا أَنَّهُمْ كَانُوا عِدَّةَ أَصْحَابِ طَالُوتَ الَّذِينَ جَازُوا مَعَهُ النَّهَرَ بِضْعَةَ عَشَرَ وَثَلَاثَ مِائَةٍ قَالَ الْبَرَاءُ لَا وَاللَّهِ مَا جَاوَزَ مَعَهُ النَّهَرَ إِلَّا مُؤْمِنٌ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3957

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: جنگ بدر میں شریک ہونے والوں کا شمار ہم سے عمرو بن خالد نے بیان کیا ، ہم سے زہیر بن معاویہ نے بیان کیا ، ہم سے ابواسحاق نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے جو بدر میں شریک تھے مجھ سے بیان کیا کہ بدر کی لڑائی میں ان کی تعداد اتنی ہی تھی جتنی حضرت طالوت علیہ السلام کے ان اصحاب کی تھی جنہوں نے ان کے ساتھ نہر فلسطین کو پار کیا تھا ۔ تقریباً تین سو دس ۔ حضرت براء رضی اللہ عنہ نے کہا ، نہیں ، خدا کی قسم ! حضرت طالوت کے ساتھ نہر فلسطین کو صرف وہی لوگ پار کرسکتے تھے جو مومن تھے ۔
تشریح : بے ایمان سب نہر کا پانی بے صبری سے پی پی کر پیٹ پھلاپھلا کر ہمت ہار چکے تھے۔ بے ایمان سب نہر کا پانی بے صبری سے پی پی کر پیٹ پھلاپھلا کر ہمت ہار چکے تھے۔