‌صحيح البخاري - حدیث 3954

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى صحيح بَاب حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامٌ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْكَرِيمِ أَنَّهُ سَمِعَ مِقْسَمًا مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ عَنْ بَدْرٍ وَالْخَارِجُونَ إِلَى بَدْرٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3954

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: اللہ تعالی کا فرمان مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، ہم کوہشام نے خبر دی ، انہیں ابن جریج نے خبر دی ، کہا کہ مجھے عبدالکریم نے خبر دی ، انہوں نے عبداللہ بن حارث کے مولیٰ مقسم سے سنا ، وہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماسے بیان کرتے تھے ۔ انہوں نے بیان کیا کہ ( سورۃ نساءکی اس آیت سے ) جہاد میں شرکت کرنے والے اور اس میں شریک نہ ہونے والے برابر نہیں ہوسکتے ۔ وہ لوگ مراد ہیں جوبدر کی لڑائی میں شریک ہوئے اور جواس میں شریک نہیں ہوئے ۔