‌صحيح البخاري - حدیث 3947

کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ إِسْلاَمِ سَلْمَانَ الفَارِسِيِّ ؓ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَوْفٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ سَلْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ أَنَا مِنْ رَامَ هُرْمُزَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3947

کتاب: انصار کے مناقب حضرت سلمان فارسی ؓ کے ایمان لانے کا واقعہ ہم سے محمد بن یوسف بیکندی نے بیان کیا کہا ہم سے ابن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے عوف اعرابی نے ، ان سے ابو عثمان نہدی نے بیان کیا ، کہا میں نے حضرت سلمان فارسی سے سنا ، وہ بیان کرتے تھے کہ میں رام ہرمز ( فارس میں ایک مقام ہے ) کا رہنے والا ہوں ۔