‌صحيح البخاري - حدیث 3931

کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ مَقْدَمِ النَّبِيِّ ﷺ وَأَصْحَابِهِ المَدِينَةَ صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ دَخَلَ عَلَيْهَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَهَا يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحًى وَعِنْدَهَا قَيْنَتَانِ تُغَنِّيَانِ بِمَا تَقَاذَفَتْ الْأَنْصَارُ يَوْمَ بُعَاثٍ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ مِزْمَارُ الشَّيْطَانِ مَرَّتَيْنِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعْهُمَا يَا أَبَا بَكْرٍ إِنَّ لِكُلِّ قَوْمٍ عِيدًا وَإِنَّ عِيدَنَا هَذَا الْيَوْمُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3931

کتاب: انصار کے مناقب باب: نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام کا مدینہ میں آنا مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا ، ان سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے ہشام نے ، ان سے ان کے والد نے اوران سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ا نکے یہاں آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی وہیں تشریف رکھتے تھے عید الفطر یا عید الضحیٰ کا دن تھا ، دو لڑکیاں یوم بعاث کے بارے میں وہ اشعار پڑھ رہی تھیں جو انصار کے شعراءنے اپنے فخر میں کہے تھے ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہایہ شیطانی گانے باجے ! ( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں ) دو مرتبہ انہوں نے یہ جملہ دہرایا ، لیکن آپ نے فرمایا ابوبکر ! انہیں چھوڑدو ۔ ہر قوم کی عید ہوتی ہے اور ہماری عید آج کا یہ دن ہے ۔
تشریح : اس حدیث کی مناسبت باب سے مشکل ہے اس میں ہجرت کا ذکر نہیں ہے مگر شاید حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو اگلی حدیث کی منا سبت سے ذکرکیا جس میں جنگ بعاث کاذکر ہے ( وحیدی ) قسطلانی میں ہے۔ ومطابقۃ ھذاالحدیث للترجمۃ قال العینی رحمہ اللہ تعالیٰ من حیث انہ مطابق للحدیث السابق فی ذکر یوم بعاث والمطا بق للمطابق مطابق قال ولم اراحدا ذکرلہ مطابقۃ کذا قال فلیتامل خلاصہ وہی ہے جو مذکور ہوا۔ اس حدیث کی مناسبت باب سے مشکل ہے اس میں ہجرت کا ذکر نہیں ہے مگر شاید حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو اگلی حدیث کی منا سبت سے ذکرکیا جس میں جنگ بعاث کاذکر ہے ( وحیدی ) قسطلانی میں ہے۔ ومطابقۃ ھذاالحدیث للترجمۃ قال العینی رحمہ اللہ تعالیٰ من حیث انہ مطابق للحدیث السابق فی ذکر یوم بعاث والمطا بق للمطابق مطابق قال ولم اراحدا ذکرلہ مطابقۃ کذا قال فلیتامل خلاصہ وہی ہے جو مذکور ہوا۔