‌صحيح البخاري - حدیث 3923

کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ هِجْرَةِ النَّبِيِّ ﷺ وَأَصْحَابِهِ إِلَى المَدِينَةِ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ الْهِجْرَةِ فَقَالَ وَيْحَكَ إِنَّ الْهِجْرَةَ شَأْنُهَا شَدِيدٌ فَهَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَتُعْطِي صَدَقَتَهَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَهَلْ تَمْنَحُ مِنْهَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَتَحْلُبُهَا يَوْمَ وُرُودِهَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَاعْمَلْ مِنْ وَرَاءِ الْبِحَارِ فَإِنَّ اللَّهَ لَنْ يَتِرَكَ مِنْ عَمَلِكَ شَيْئًا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3923

کتاب: انصار کے مناقب باب: نبی کریم ﷺ اور آپ کے اصحاب کرام کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنا ہم سے علی بن عبد اللہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ولید بن مسلم دمشقی نے بیان کیا ، کہا ہم سے امام اوزاعی نے بیان کیا ، ( دوسری سند ) اور محمد بن یوسف نے بیان کیا کہ ہم سے ا مام اوزاعی نے بیان کیا ، کہا مجھ سے زہری نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے عطاءبن یزید لیثی نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہا کہ ایک اعرابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے ہجرت کا حال پوچھنے لگا آپ نے فرمایا تجھ پر افسوس ! ہجرت تو بہت مشکل ہے ۔ تمہارے پاس کچھ اونٹ بھی ہیں ؟ اس نے کہا جی ہاں ہیں ۔ فرمایا کہ تم اس کی زکوٰۃ ادا کرتے ہو ۔ اس نے عرض کیا جی ہاں ادا کر تا ہوں ۔ آپ نے فرمایا اونٹنیوں کا دودھ دوسرے ( محتاجوں ) کو بھی دوہنے کے لئے دے دیا کرتے ہو ؟ اس نے عرض کیاکہ ایسا بھی کرتا ہوں آپ نے فرمایا ، انہیں گھاٹ پر لے جاکر ( محتاجوں کے لئے ) دوہتے ہو ؟ اس نے عرض کیا ایسا بھی کرتا ہوں ۔ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تم سات سمندر پار عمل کرو ، اللہ تعالیٰ تمہارے کسی عمل کا بھی ثواب کم نہیں کرے گا ۔
تشریح : یہ حدیث کتاب الزکوٰۃ میں گزر چکی ہے اس میں ہجرت کا ذکر ہے یہی حدیث اور باب میں مطابقت ہے۔ یہ حدیث کتاب الزکوٰۃ میں گزر چکی ہے اس میں ہجرت کا ذکر ہے یہی حدیث اور باب میں مطابقت ہے۔