‌صحيح البخاري - حدیث 3918

کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ هِجْرَةِ النَّبِيِّ ﷺ وَأَصْحَابِهِ إِلَى المَدِينَةِ صحيح قَالَ البَرَاءُ: فَدَخَلْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ عَلَى أَهْلِهِ، فَإِذَا عَائِشَةُ ابْنَتُهُ مُضْطَجِعَةٌ قَدْ أَصَابَتْهَا حُمَّى، فَرَأَيْتُ [ص:65] أَبَاهَا فَقَبَّلَ خَدَّهَا وَقَالَ: «كَيْفَ أَنْتِ يَا بُنَيَّةُ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3918

کتاب: انصار کے مناقب باب: نبی کریم ﷺ اور آپ کے اصحاب کرام کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنا براء نے بیان کیا کہ جب میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کے گھر میں داخل ہوا تھا تو آپ کی صاحبزادی عائشہ رضی اللہ عنہا لیٹی ہوئی تھیں انہیں بخار آرہا تھا میں نے ان کے والد کو دیکھا کہ انہوں نے ان کے رخسار پر بوسہ دیا اور دریافت کیا بیٹی ! طبیعت کیسی ہے ؟
تشریح : حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل ومناقب میں یہ بہت بڑی فضیلت ہے کہ سفر ہجرت میں آپ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فدا کار انہ ساتھ دیا اور آپ کی ہر ممکن خدمت انجام دی ۔ جس کے صلہ میں قیامت تک کے لئے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یار غار کہا گیا ہے حقیقت یہ کہ آپ کو تمام صحابہ رضی اللہ عنہم پر ایسی فوقیت حاصل ہے جیسی چاند کو آسمان کے تمام ستاروں پر حاصل ہے۔ وہ نام نہاد مسلمان بڑے ہی بد بخت ہیں جو ایسے سچے پختہ مومن مسلمان صحابی رسول کو برا کہتے ہیں اورتبراّ بازی سے اپنی زبانوں کو گندی کرتے ہیں۔ جب تک اس دنیا میں اسلام زندہ ہے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانام نامی اسلام کے ساتھ زندہ رہے گا۔ اللہ نے آپ کی خدمات جلیلہ کایہ صلہ آپ رضی اللہ عنہ کو بخشا کہ قیامت تک کے لئے آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں گنبد خضرا میں آرام فرما رہے ہیں۔ اللہ پاک ہماری طرف سے ان کی پاک روح پر بے شمار سلام اور رحمتیں نازل فرمائے اور قیامت کے دن اپنے حبیب کے ساتھ آپ کے جملہ فدائیوں کی ملاقات نصیب کرے آمین یا رب العالمین۔ حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل ومناقب میں یہ بہت بڑی فضیلت ہے کہ سفر ہجرت میں آپ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فدا کار انہ ساتھ دیا اور آپ کی ہر ممکن خدمت انجام دی ۔ جس کے صلہ میں قیامت تک کے لئے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یار غار کہا گیا ہے حقیقت یہ کہ آپ کو تمام صحابہ رضی اللہ عنہم پر ایسی فوقیت حاصل ہے جیسی چاند کو آسمان کے تمام ستاروں پر حاصل ہے۔ وہ نام نہاد مسلمان بڑے ہی بد بخت ہیں جو ایسے سچے پختہ مومن مسلمان صحابی رسول کو برا کہتے ہیں اورتبراّ بازی سے اپنی زبانوں کو گندی کرتے ہیں۔ جب تک اس دنیا میں اسلام زندہ ہے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانام نامی اسلام کے ساتھ زندہ رہے گا۔ اللہ نے آپ کی خدمات جلیلہ کایہ صلہ آپ رضی اللہ عنہ کو بخشا کہ قیامت تک کے لئے آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں گنبد خضرا میں آرام فرما رہے ہیں۔ اللہ پاک ہماری طرف سے ان کی پاک روح پر بے شمار سلام اور رحمتیں نازل فرمائے اور قیامت کے دن اپنے حبیب کے ساتھ آپ کے جملہ فدائیوں کی ملاقات نصیب کرے آمین یا رب العالمین۔