‌صحيح البخاري - حدیث 3896

کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ تَزْوِيجِ النَّبِيِّ ﷺ عَائِشَةَ، وَقُدُومِهَا المَدِينَةَ، وَبِنَائِهِ بِهَا صحيح حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ تُوُفِّيَتْ خَدِيجَةُ قَبْلَ مَخْرَجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَدِينَةِ بِثَلَاثِ سِنِينَ فَلَبِثَ سَنَتَيْنِ أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ وَنَكَحَ عَائِشَةَ وَهِيَ بِنْتُ سِتِّ سِنِينَ ثُمَّ بَنَى بِهَا وَهِيَ بِنْتُ تِسْعِ سِنِينَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3896

کتاب: انصار کے مناقب باب: حضرت عائشہ ؓسے نبی کریم ﷺ کا نکاح کرنا اور آپ کامدینہ میں تشریف لانا اور حضرت عائشہ ؓکی رخصتی کا بیان مجھ سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا ، ان سے ہشام نے ، ان سے ان کے والد ( عروہ بن زبیر ) نے بیان کیا کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ کو ہجرت سے تین سال پہلے ہو گئی تھی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی وفات کے تقریباً دوسال بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اس وقت ان کی عمر چھ سال تھی جب رخصتی ہوئی تو وہ نوسال کی تھیں ۔