‌صحيح البخاري - حدیث 3891

کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ وُفُودِ الأَنْصَارِ إِلَى النَّبِيِّ ﷺبِمَكَّةَ، وَبَيْعَةِ العَقَبَةِ صحيح حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامٌ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ عَطَاءٌ قَالَ جَابِرٌ أَنَا وَأَبِي وَخَالِي مِنْ أَصْحَابِ الْعَقَبَةِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3891

کتاب: انصار کے مناقب باب: مکہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس انصار کے وفود کا آنا اور بیعت عقبہ کا بیان مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہاہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی ، انہیں ابن جریج نے خبر دی ، ان سے عطاءنے بیان کیا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے کہا میں ، میرے والد اور میرے دوماموں تینوں بیعت عقبہ کرنے والوں میں شریک تھے ۔
تشریح : قسطلانی نے کہا کہ جابر کی ماں کا نام نصیبہ تھا ان کے بھائی ثعلبہ اور عمروتھے ۔ براءجابر کے ماموں نہ تھے لیکن ان کی ماں کے عزیزوں میں سے تھے اور عرب کے لوگ ماں کے سب عزیزوں کو خال ( ماموں ) سے یاد کرتے ہیں۔ قسطلانی نے کہا کہ جابر کی ماں کا نام نصیبہ تھا ان کے بھائی ثعلبہ اور عمروتھے ۔ براءجابر کے ماموں نہ تھے لیکن ان کی ماں کے عزیزوں میں سے تھے اور عرب کے لوگ ماں کے سب عزیزوں کو خال ( ماموں ) سے یاد کرتے ہیں۔