‌صحيح البخاري - حدیث 3890

کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ وُفُودِ الأَنْصَارِ إِلَى النَّبِيِّ ﷺبِمَكَّةَ، وَبَيْعَةِ العَقَبَةِ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ كَانَ عَمْرٌو يَقُولُ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ شَهِدَ بِي خَالَايَ الْعَقَبَةَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ أَحَدُهُمَا الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3890

کتاب: انصار کے مناقب باب: مکہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس انصار کے وفود کا آنا اور بیعت عقبہ کا بیان ہم سے علی بن عبد اللہ مدینی نے بیان کیا ، کہاہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، کہاکہ عمروبن دینار کہا کرتے تھے کہ میں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے سنا انہوں نے بیان کیا کہ میرے دوماموں مجھے بھی بیعت عقبہ میں ساتھ لے گئے تھے ۔ ابو عبداللہ امام بخاری نے کہا کہ ابن عیینہ نے بیان کیا ان میں سے ایک حضرت براء بن معروررضی اللہ عنہ تھے ۔
تشریح : جوسب انصار سے پہلے مسلمان ہوئے اور سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ جوسب انصار سے پہلے مسلمان ہوئے اور سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔