‌صحيح البخاري - حدیث 3881

کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ مَوْتِ النَّجَاشِيِّ صحيح وَعَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفَّ بِهِمْ فِي الْمُصَلَّى فَصَلَّى عَلَيْهِ وَكَبَّرَ أَرْبَعًا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3881

کتاب: انصار کے مناقب باب: حبش کے بادشاہ نجاشی کی وفات کا بیان اورصالح سے روایت ہے کہ ابن شہاب نےبیان کیا ان سے سعید بن مسیب نے بیان کیا اورانہیں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے (نماز جنازہ کےلئے)عید گاہ میں صحابہ رضی اللہ عنہم کوصف بستہ کھڑا کیا اوراس کی نماز جنازہ پڑھی آپ نے چار مرتبہ تکبیر کہی تھی ۔
تشریح : ان جملہ احادیث میں کسی نہ کسی طرح ہجرت حبشہ کاذکر ہے اسی لئے حضرت امام بخاری ان احادیث کو یہاں لائے۔ ان جملہ احادیث سے نجاشی کاجنازہ غائبانہ پڑھا جانا بھی ثابت ہوتا ہے اگر چہ بعض حضرات نے یہاں مختلف تاویلیں کی ہیں مگر ان میں کوئی زن نہیں ہے صحیح ہی ہے جو ظاہر روایات کے منقولہ الفاظ سے ثابت ہوتاہے ۔ واللہ اعلم بالصواب۔ ان جملہ احادیث میں کسی نہ کسی طرح ہجرت حبشہ کاذکر ہے اسی لئے حضرت امام بخاری ان احادیث کو یہاں لائے۔ ان جملہ احادیث سے نجاشی کاجنازہ غائبانہ پڑھا جانا بھی ثابت ہوتا ہے اگر چہ بعض حضرات نے یہاں مختلف تاویلیں کی ہیں مگر ان میں کوئی زن نہیں ہے صحیح ہی ہے جو ظاہر روایات کے منقولہ الفاظ سے ثابت ہوتاہے ۔ واللہ اعلم بالصواب۔