‌صحيح البخاري - حدیث 3873

کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ هِجْرَةِ الحَبَشَةِ صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ وَأُمَّ سَلَمَةَ ذَكَرَتَا كَنِيسَةً رَأَيْنَهَا بِالْحَبَشَةِ فِيهَا تَصَاوِيرُ فَذَكَرَتَا للنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ أُولَئِكَ إِذَا كَانَ فِيهِمْ الرَّجُلُ الصَّالِحُ فَمَاتَ بَنَوْا عَلَى قَبْرِهِ مَسْجِدًا وَصَوَّرُوا فِيهِ تِيكَ الصُّوَرَ أُولَئِكَ شِرَارُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3873

کتاب: انصار کے مناقب باب: مسلمانوں کا حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کا بیان مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا ، ان سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہمارے والد ( عروہ بن زبیر ) نے بیان کیا اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ایک گر جے کا ذکر کیا جسے انہوں نے حبشہ میں دیکھا تھا اس کے اندر تصویریں تھیں ۔ انہوں نے اس کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا تو آپ نے فرمایا جب ان میں کوئی نیک مرد صالح ہوتااور اس کی وفات ہوجاتی تو اس کی قبر کو وہ لوگ مسجد بناتے اور پھر اس میں اس کی تصویریں رکھتے ۔ یہ لوگ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگا ہ میں بدتر ین مخلوق ہوں گے ۔
تشریح : یہ حدیث باب الجنائز میں گزر چکی ہے یہاں امام بخاری رحمہ اللہ اس کو لائے کہ اس میں حبش کی ہجرت کا ذکر ہے۔ یہ حدیث باب الجنائز میں گزر چکی ہے یہاں امام بخاری رحمہ اللہ اس کو لائے کہ اس میں حبش کی ہجرت کا ذکر ہے۔