کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ إِسْلاَمِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍؓ صحيح حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هَاشِمٌ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ مَا أَسْلَمَ أَحَدٌ إِلَّا فِي الْيَوْمِ الَّذِي أَسْلَمْتُ فِيهِ وَلَقَدْ مَكُثْتُ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَإِنِّي لَثُلُثُ الْإِسْلَامِ
کتاب: انصار کے مناقب
باب: حضرت سعد بن ابی وقاص ؓکے اسلام قبول کرنے کا بیان
مجھ سے اسحاق بن ابراہیم مروزی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو ابو اسامہ نے خبردی ، انہوں نے کہا ہم سے ہاشم بن ہاشم نے بیان کیا ، کہاکہ میں نے سعد بن مسیب سے سنا ، کہا کہ میں نے ابو اسحاق سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ جس دن میں اسلام لایا ہوں دوسرے لوگ بھی اسی دن اسلام لائے اور اسلام میں داخل ہونے والے تیسرے آدمی کی حیثیت سے مجھ پر سات دن گزرے ۔
تشریح :
سعد نے یہ اپنے علم کی روسے کہا ورنہ ان سے پہلے حضرت علی اور خدیجہ اور ابو بکر اور زید اسلام لاچکے تھے اور شاید یہ لوگ سب ایک ہی دن اسلام لائے ہوں یہ شروع دن میں اور سعد آخر دن میں ۔ رضی اللہ عنہم اجمعین ۔