صحيح البخاري - حدیث 3840
کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ أَيَّامِ الجَاهِلِيَّةِ صحيح وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ اسْقِنَا كَأْسًا دِهَاقًا
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3840
کتاب: انصار کے مناقب باب: جاہلیت کے زمانے کا بیان عکرمہ نے بیان کیا اور حضرت عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے اپنے والد سے سنا ، وہ کہتے تھے کہ زمانہ جاہلیت میں ( یہ لفظ استعمال کرتے تھے ) ’ ’اسقنا کاسا دھاقا “ یعنی ہم کو بھر پور جام شراب پلاتے رہو ۔