‌صحيح البخاري - حدیث 3817

کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ تَزْوِيجِ النَّبِيِّ ﷺ خَدِيجَةَ وَفَضْلِهَا ؓ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ مِنْ كَثْرَةِ ذِكْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيَّاهَا قَالَتْ وَتَزَوَّجَنِي بَعْدَهَا بِثَلَاثِ سِنِينَ وَأَمَرَهُ رَبُّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَوْ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3817

کتاب: انصار کے مناقب باب: حضرت خدیجہ ؓ سے نبی کریم ﷺکی شادی اور ان کی فضیلت کا بیان ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے حمید بن عبدالرحمن نے بیان کیا ، ان سے ہشام بن عروہ نے ، ان سے ان کے والد نے اوران سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے معاملہ میں میںجتنی غیرت محسوس کرتی تھی اتنی کسی عورت کے معاملے میں نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُن کاذکر اکثرکیاکرتے تھے ، انہوںنے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے میرانکاح ان کی وفات کے تین سال بعد ہواتھا اور اللہ تعالیٰ نے انہیں حکم دیا تھا یا جبریل علیہ السلام کے ذریعہ یہ پیغام پہنچایا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انہیںجنت میں موتیوںکے ایک محل کی بشارت دے دیں ۔