کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلاَمٍ ؓ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ سَمِعْتُ مَالِكًا يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ مَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِأَحَدٍ يَمْشِي عَلَى الْأَرْضِ إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِلَّا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ وَفِيهِ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى مِثْلِهِ الْآيَةَ قَالَ لَا أَدْرِي قَالَ مَالِكٌ الْآيَةَ أَوْ فِي الْحَدِيثِ
کتاب: انصار کے مناقب
باب: حضرت عبداللہ بن سلام ؓ کے فضائل کا بیان
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ میں نے امام مالک سے سنا ، وہ عمربن عبیداللہ کے مولیٰ ابونضر کے واسطے سے بیان کرتے ہیں ، وہ عامر بن سعد بن ابی وقاص کے واسطے سے اور ان سے ان کے والد ( حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ) نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے سوا اور کسی کے متعلق یہ نہیں سنا کہ وہ اہل جنت میں سے ہیں ، بیان کیا کہ آیت﴾ وشہدشاہدمن بنی اسرائیل ﴿ ( الاحقاف : ۰۱ ) انہیں کے بارے میں نازل ہوئی تھی ( راوی حدیث عبداللہ بن یوسف نے ) بیان کیا کہ آیت کے نزول کے متعلق مالک کا قول ہے یا حدیث میں اسی طرح تھا ۔
تشریح :
حضرت عبداللہ بن سلام مشہورعالم دین تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ میں تشریف آوری پرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی علامات نبوت دیکھ کر مسلمان ہو گئے تھے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے جنت کی بشارت پیش فرمائی اور آیت قرآن وشہدشاہدمن بنی اسرائیل ( الاحقاف:10 ) میں اللہ نے ان کا ذکر خیر فرمایا دوسری حدیث میں بھی ان کی منقبت موجود ہے۔