کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ مَنَاقِبِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ؓ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ ذُكِرَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَقَالَ ذَاكَ رَجُلٌ لَا أَزَالُ أُحِبُّهُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ خُذُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فَبَدَأَ بِهِ وَسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
کتاب: انصار کے مناقب باب: ابی بن کعب ؓ کے فضائل کا بیان ہم سے ابوالولید نے بیان کیا ، کہاہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے عمرو بن مرہ نے ، ان سے ابراہیم نے ، ان سے مسروق نے بیان کیا کہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی مجلس میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ذکر آیا تو انہوں نے کہا کہ اس وقت سے ان کی محبت میرے دل میں بیٹھ گئی جب سے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کویہ فرماتے سنا کہ قرآن چار آدمیوں سے سیکھو ، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیںکے نام سے ابتداءکی ، اور ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام سالم سے ، معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ۔