کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ فَضْلِ دُورِ الأَنْصَارِ صحيح حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ الطَّلْحِيُّ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى قَالَ أَبُو سَلَمَةَ أَخْبَرَنِي أَبُو أُسَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ خَيْرُ الْأَنْصَارِ أَوْ قَالَ خَيْرُ دُورِ الْأَنْصَارِ بَنُو النَّجَّارِ وَبَنُو عَبْدِ الْأَشْهَلِ وَبَنُو الْحَارِثِ وَبَنُو سَاعِدَةَ
کتاب: انصار کے مناقب باب: انصار کے گھرانوں کی فضیلت کا بیان ہم سے سعد بن حفص طلحی نے بیان کیا ، کہا ہم سے شیبان نے بیان کیا ، ان سے یحییٰ نے کہ ابوسلمہ نے بیان کیا کہ مجھے حضرت ابواسید رضی اللہ عنہ نے خبردی اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ انصار میں سب سے بہتر یا انصارکے گھرانوں میں سب سے بہتر بنو نجار ، بنو عبدالاشھل ، بنو حارث اور بنو ساعدہ کے گھرانے ہیں ۔