کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ بَابُ فَضْلِ عَائِشَةَ ؓ صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنَّ عَائِشَةَ اشْتَكَتْ فَجَاءَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَقَالَ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ تَقْدَمِينَ عَلَى فَرَطِ صِدْقٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى أَبِي بَكْرٍ
کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت باب: حضرت عائشہ ؓ کی فضیلت محمد بن بشار نے مجھ سے بیان کیا ، کہاہم سے عبدالوہاب بنعبدالمجید نے بیان کیا ، ہم سے ابن عون نے بیان کیا ، ان سے قاسم بن محمد نے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیمار پڑیں تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہا عیادت کے لیے آئے اور عرض کیا ، ام المؤمنین ! آپ تو سچے جانے والے کے پاس جارہی ہیں ، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر کے پاس ۔ ( عالم برزخ میں ان سے ملاقات مراد تھی )