کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ بَابُ مَنَاقِبِ الحَسَنِ وَالحُسَيْنِ ؓ صحيح حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَصَدَقَةُ قَالَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ ارْقُبُوا مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ
کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت باب: حضرت حسن اور حسین ؓ کے فضائل مجھ سے یحییٰ بن معین اور صدقہ نے بیان کیا ، کہا کہ ہمیںمحمد بن جعفر نے خبردی ، انہیں شعبہ نے ، انہیں واقد بن محمد نے ، انہیں ان کے والد نے اور ان سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( کی خوشنودی ) آپ کے اہل بیت کے ساتھ ( محبت وخدمت کے ذریعہ ) تلاش کرو ۔