‌صحيح البخاري - حدیث 3750

کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ بَابُ مَنَاقِبِ الحَسَنِ وَالحُسَيْنِ ؓ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَحَمَلَ الْحَسَنَ وَهُوَ يَقُولُ بِأَبِي شَبِيهٌ بِالنَّبِيِّ لَيْسَ شَبِيهٌ بِعَلِيٍّ وَعَلِيٌّ يَضْحَكُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3750

کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت باب: حضرت حسن اور حسین ؓ کے فضائل ہم سے عبدان نے بیان کیا ، کہاہم کو عبداللہ نے خبردی ، کہاکہ مجھے عمر بن سعید بن ابی حسین نے خبردی ، انہیں ابن ابی ملیکہ نے ، ان سے عقبہ بن حارث نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو اٹھائے ہوئے ہیں اور فرمارہے ہیں : میرے باپ ان پر فداہوں ، یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہ ہیں ، علی سے نہیں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ وہیں مسکرا رہے تھے ۔