کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ بَابُ مَنَاقِبِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ الزُّهْرِيِّ وَبَنُو زُهْرَةَ أَخْوَالُ صحيح حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ مَا أَسْلَمَ أَحَدٌ إِلَّا فِي الْيَوْمِ الَّذِي أَسْلَمْتُ فِيهِ وَلَقَدْ مَكَثْتُ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَإِنِّي لَثُلُثُ الْإِسْلَامِ تَابَعَهُ أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هَاشِمٌ
کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت
باب: حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کے فضائل
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم کو ابن ابی زائدہ نے خبردی ، کہا ہم سے ہاشم بن ہاشم بن عتبہ بن ابی وقاص نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے سعید بن مسیب سے سنا ، کہا کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص سے سنا ، انہوں نے کہا کہ جس دن میں اسلام لایا ، اسی دن دوسرے ( سب سے پہلے اسلام میں داخل ہونے والے حضرات صحابہ ) بھی اسلام میں داخل ہوئے ہیں اور میں سات دن تک اسی طور پر رہا کہ میں اسلام کا تیسرا فرد تھا ۔ ابن ابی زائدہ کے ساتھ اس حدیث کو ابواسامہ نے بھی روایت کیا ۔
تشریح :
اس پر یہ اعتراض ہوا ہے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور کئی آدمی سعد سے پہلے اسلام لائے تھے۔ بعض نے کہا کہ سعد نے اپنے علم کی روسے کہا مگر صحیح نہیں، کیونکہ ابن عبدالبر رحمۃ اللہ علیہ نے سعد سے نقل کیا کہ میں انیس برس کی عمر میں اسلام لایا، ابوبکر صدیق کے ہاتھ پر۔ اس وقت میں ساتواں مسلمان تھا، بعض نے کہا صحیح اس حدیث کی یوں ہے۔ ” ما اسلم احمد فی الیوم الذی اسلمت فیہ “ یعنی جس دن میں مسلمان ہوا اس دن کوئی مسلمان نہیں ہوا۔ حافظ نے کہا ابن مندہ نے معرفت میں اس حدیث کویوں ہی نقل کیا ہے اس صورت میں کوئی اشکال نہ رہے گا۔ ( وحیدی )