کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ بَابُ مَنَاقِبِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ الزُّهْرِيِّ وَبَنُو زُهْرَةَ أَخْوَالُ صحيح حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَأَنَا ثُلُثُ الْإِسْلَامِ
کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت باب: حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کے فضائل ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہاشم بن ہاشم نے بیان کیا ، ان سے عامر بن سعد نے اور ان سے ان کے والد ( سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ) نے بیان کیا کہ مجھے خوب یاد ہے ۔ میں نے ایک زمانے میں مسلمانوں کا تیسرا حصہ اپنے تئیں دیکھا ۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے کہا اسلام کے تیسرے حصے سے یہ مراد ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف تین مسلمان تھے جن میںتیسرا مسلمان میں تھا ۔