‌صحيح البخاري - حدیث 3724

کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ بَابُ ذِكْرِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ رَأَيْتُ يَدَ طَلْحَةَ الَّتِي وَقَى بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ شَلَّتْ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3724

کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت باب: حضرت طلحہ ؓکا تذکرہ۔۔۔ ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہاہم سے خالد نے بیان کیا ، ان سے خالد بن ابی خالد نے ، ان سے قیس بن ابی حازم نے کہ میں نے حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کا وہ ہاتھ دیکھا ہے جس سے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ( جنگ احد میں ) حفاظت کی تھی وہ بالکل بیکار ہوچکا تھا ۔