کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ بَابُ مَنَاقِبِ الزُّبَيْرِ بْنِ العَوَّامِ صحيح حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ أَخْبَرَنِي أَبِي سَمِعْتُ مَرْوَانَ كُنْتُ عِنْدَ عُثْمَانَ أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ اسْتَخْلِفْ قَالَ وَقِيلَ ذَاكَ قَالَ نَعَمْ الزُّبَيْرُ قَالَ أَمَا وَاللَّهِ إِنَّكُمْ لَتَعْلَمُونَ أَنَّهُ خَيْرُكُمْ ثَلَاثًا
کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت باب: حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے فضائل۔۔۔ مجھ سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسامہ نے بیان کیا ، ان سے ہشام نے ، انہیں ان کے والد نے خبردی کہ میں نے مروان سے سنا کہ میں عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں موجود تھا کہ اتنے میں ایک صاحب آئے اور کہا کہ کسی کو آپ اپنا خلیفہ بنادیجئے ، ۔ آپ نے دریافت فرمایا کیا اس کی خواہش کی جارہی ہے ؟ انہوں نے بتایا کہ جی ہاں ، حضرت زبیر کی طرف لوگوں کا رجحان ہے ، آپ نے اس پر فرمایا ٹھیک ہے ، تم کو بھی معلوم ہے کہ وہ تم میں بہتر ہیں ، آپ نے تین مرتبہ یہ بات دہرائی ۔