کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ بَابُ مَنَاقِبِ قَرَابَةِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ وَمَنْقَبَةِ فَاطِمَةَ عَلَيْهَا السَّلاَمُ بِنْتِ النَّبِيِّ ﷺ صحيح أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ وَاقِدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ ارْقُبُوا مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ
کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت
باب: نبی ﷺ کے رشتہ داروں کے فضائل
مجھے عبداللہ بن عبدالوہاب نے خبردی ، کہا کہ ہم سے خالد نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے واقد نے بیان کیاکہ میں نے اپنے والد سے سنا ، وہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے تھے ، وہ ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہ انہوں نے کہا ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آپ کے اہل بیت میں رکھو ۔
تشریح :
یعنی ان سے محبت واحترام سے پیش آؤ اور ان کا دھیان رکھو۔
یعنی ان سے محبت واحترام سے پیش آؤ اور ان کا دھیان رکھو۔