‌صحيح البخاري - حدیث 3645

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ صحيح حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3645

کتاب: فضیلتوں کے بیان میں باب ہم سے قیس بن حفص نے بیان کیا ، کہا ہم سے خالد بن حارث نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے ابوالتیاح نے بیان کیا ، اور انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا کہ گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ برکت باندھ دی گئی ہے ۔
تشریح : مراد مال غنیمت ہے جو گھوڑے سوار مجاہدین کو فتح کے نتیجہ میں حاصل ہوا کرتا تھا ۔ آج بھی گھوڑا فوجی ضروریات کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ مراد مال غنیمت ہے جو گھوڑے سوار مجاہدین کو فتح کے نتیجہ میں حاصل ہوا کرتا تھا ۔ آج بھی گھوڑا فوجی ضروریات کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔