‌صحيح البخاري - حدیث 3644

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 3644

کتاب: فضیلتوں کے بیان میں باب ہم سے مسدد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے عبداللہ نے بیان کیا ، انہیں نافع نے خبردی اور انہیں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ خیر وبرکت قیامت تک کے لیے باندھ دی گئی ہے ۔
تشریح : اس میں بھی پیش گوئی ہے جو حرف بہ حرف صحیح ہے اور یہی ترجمہ باب ہے۔ آج جدید اسلحہ کی فروانی کے باوجود بھی فوج میں گھوڑے کی اہمیت ہے۔ اس میں بھی پیش گوئی ہے جو حرف بہ حرف صحیح ہے اور یہی ترجمہ باب ہے۔ آج جدید اسلحہ کی فروانی کے باوجود بھی فوج میں گھوڑے کی اہمیت ہے۔